ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں /  سولیا میں اسکولی طالبہ کے ساتھ چھیڑخانی۔۔ایک نوجوان گرفتار

 سولیا میں اسکولی طالبہ کے ساتھ چھیڑخانی۔۔ایک نوجوان گرفتار

Sat, 01 Oct 2016 11:33:55  SO Admin   S.O. News Service

 

 سولیا30؍ستمبر (ایس او نیوز)اسکول جانے والی طالبہ کے ساتھ سڑک پر ہی جنسی ہراسانی کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

کہتے ہیں کہ لڑکی کے ساتھ جنسی چھیڑخانی کی یہ واردات دو روز قبل ہوئی تھی ۔لڑکی نے اپنے والدین کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تھا لیکن انہوں نے خاموشی اختیار کی تھی۔ دوسرے دن جب یہ بات ٹیچر کو معلوم ہوئی تو اسکول کے ذمہ داران کی مداخلت سے ملزم کے خلاف بیلارے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے سریش (۲۲ سال ) کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

 


Share: